ہماری قیادت ملکی سالمیت و بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے، طلال چودھری

ہماری قیادت ملکی سالمیت و بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے، طلال چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جڑانوالہ (نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) کے رہنما وسابق وفاقی وزیر مملکت طلال چودھری کے حلقہ این اے 102، پی پی 99 اور سابق مشیر وزیراعلی پنجاب رائے حیدر علی خاں کھرل کے حلقہ پی پی 101سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری اور رائے حیدر علی کھرل نے کہا کہ علاقہ میں ترقیاتی کام کرکے لوگوں کا معیار زندگی بلند کیا ہے لہٰذاآئندہ الیکشن میں عوام بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔مسلم لیگ(ن)کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ ہماری قیادت ملکی سالمیت و بقاء کی جنگ لڑ رہی ہیں جبکہ بعض سیاسی جماعتیں صرف اقتدار کی خاطر ملک کے سیاسی میدان میں اتری ہوئی ہیں۔
طلال چودھری

مزید :

صفحہ اول -