پرویز مشرف بزدل انسان، کبھی نہیں آئیں گے: کیپٹن(ر) صفدر

پرویز مشرف بزدل انسان، کبھی نہیں آئیں گے: کیپٹن(ر) صفدر

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا ہے کہ پرویز مشرف بزدل انسان ہیں،وہ کبھی نہیں آئیں گے‘مشرف کولانے کاپروگرام بن گیاہے توایک نیانظریہ ضرورت جنم لے گا،پہلے آئین کوتوڑاجارہاتھا،اب کھیلا جا رہا ہے‘ بابائے قوم نے ہمیں ملک آزادکرکردیاتھا اور آج ہم نظام آزادکرنے جارہے ہیں۔ وہ جمعرات کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ کیپٹن صفدر نے کہاکہ مشرف کولانے کاپروگرام بن گیاہے توایک نیانظریہ ضرورت جنم لے گا،پہلے آئین کوتوڑاجارہاتھا،اب کھیلاجارہاہے۔انہوں نے کہا کہ مشرف کو 3نومبرکے آئین شکن اقدامات پرعدالت کاسامناکرناپڑیگا،مجھے ڈرہے کوئی نیانظریہ ضرورت،پی سی اویاایل ایف اونہ آجائے۔کیپٹن (ر)صفدر کا کہنا تھا کہ بابائے قوم نے ہمیں ملک آزادکرکردیاتھا اور آج ہم نظام آزادکرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کوکہنا چاہ رہاہوں آئین کیساتھ نہ کھیلاجائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بابائے قوم نے ہمیں ملک آزادکرکردیاتھااور آج ہم نظام آزادکرنے جارہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر