راؤ انوار کیس: مقتول کے وکلاء کو دلائل کیلئے آخری مہلت

راؤ انوار کیس: مقتول کے وکلاء کو دلائل کیلئے آخری مہلت

کراچی (آئی این پی)کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں گرفتار سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران مقتول کے وکلا کو دلائل کے لیے آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 4 جولائی تک کے لیے ملتوی کردی جبکہ نقیب اللہ محسود قتل کیس میں گرفتار سابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف کارروائی پیشہ ورانہ رقابت کی وجہ سے کرائی گئی جبکہ دھمکی آمیز خط سے متعلق وہ وفاق، صوبائی حکومت اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کو آگاہ کرچکے ہیں۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں راؤ انوار نے کہا کہ 'میرے خلاف نقیب اللہ قتل کیس میں بھی شواہد موجود نہیں ہیں، میں نے نقیب اللہ کو پکڑوایا اور نہ مارا، یہ بات ریکارڈ موجود ہے۔راؤ انوار نے کہا کہ جے آئی ٹی میں میرا فون نمبر بھی غلط ڈالا گیا ہے، وہ فون نمبر ڈالا گیا، جو میرے استعمال میں ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں 21 مارچ کو سپریم کورٹ اسلام آباد میں تھا، جبکہ جے آئی ٹی میں جو فون نمبر ڈالا گیا، اس کی لوکیشن کراچی تھی۔

مزید : صفحہ آخر