مشرف کی وطن واپسی میں نگران حکومت رکاوٹ بنی :آل پاکستان مسلم لیگ

مشرف کی وطن واپسی میں نگران حکومت رکاوٹ بنی :آل پاکستان مسلم لیگ

اسلام آباد ( مانیٹر نگ ڈیسک)آل پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی میں نگران حکومت ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرکے رکاوٹ بنی۔ اب وہ عید کے بعد واپس آئیں گے۔جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ پرویز مشرف کے پاکستان آنے پر پارٹی میں بہت زیادہ خوشی تھی لیکن جب عدالت نے پرویز مشرف کو پاکستان آنے کی اجازت دی تو نگران حکومت نے ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیا۔انہوں نے کہا پرویز مشرف کے ملک میں نہ آنے میں ایک بڑا فیکٹر نگران حکومت کا ہے۔ چیف جسٹس کی طرف سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا حکم واپس لینا افسوسناک ہے۔ اگر سپریم کورٹ حکم دے تو پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی عید کے بعد منظور کرلئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد پرویز مشرف پاکستان واپس آجائیں گے۔

مزید : صفحہ آخر