سعودی حکومت کی طرف سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کے بعد مکتب کی لازمی فیس میں 5فیصداضافہ

سعودی حکومت کی طرف سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کے بعد مکتب کی لازمی فیس میں ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی موسسہ جنوب ایشیاء نے سعودی حکومت کی طرف سے (VAT)ٹیکس کے نفاذ کے بعد مکتب کی لازمی فیس بھی 5فیصد بڑھا دی،گریڈAکے مکتب میں لازمی واجبات 3950ریال تھے جو اب بڑھ کر 4148ریال کر دئیے گئے ہیں ،فی حاجی197ریال اضافہ کر دیا گیا ہے اسی طرح Bکیٹگری کا مکتب 1995،سی کیٹگری کا مکتب1575اورDکیٹگری کا مکتب لازمی واجبات 756جمع کرانا ہوں گے سعودی موسسہ نے اپنے سسٹم پر جاری کر دیا ہے۔

5فیصداضافہ

مزید : صفحہ آخر