متحدہ مجلس عمل انتخابات میں ملک بھر سے حیران کن نتائج دے گی: مولانا فضل الرحمٰن

متحدہ مجلس عمل انتخابات میں ملک بھر سے حیران کن نتائج دے گی: مولانا فضل ...

فیصل آباد (آئی این پی) مرکزی صدر متحدہ ہ مجلس عمل مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ روکاوٹوں کے باوجود پنجاب میں ایم ایم اے کی انتخابات میں کامیابی کے امکانات روشن ہیں ملک بھر سے انتخابات میں حیران کن نتائج دیں گے دینی سیاسی قوتوں کے راستے میں روکاوٹ نہ ڈالی گئی تو متحدہ مجلس عمل پنجاب سمیت ملک بھر سے اچھے سکور سے انتخابات میں کامیاب ہوگی متحدہ مجلس عمل کی کامیابی کیلئے مبارک مہینے میں لاکھوں لوگوں نے دعائیں محنت کی ہے ہم نظریات پر مخالفت کرتے ہیں کسی کے ذاتی معاملات پر رائے دینا مناسب عمل نہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے جے یوآئی ضلع فیصل آباد کے امیر اور متحدہ مجلس عمل کے ضلعی صدر مخدوم زادہ سید محمد زکریا شاہ سے اپنی رہائش گاہ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا فیصل آباد میں متحدہ مجلس عمل کی کارکردگی سے مطمئن ہیں انہوں نے ضلعی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ بھرپور محنت جاری رکھیں بعد ازاں انہوں نے کہا عید پر کسی سے کوئی گلا شکوہ نہیں کرنا چاہیے ہر سیاسی رہنما اور عوام کو ملک وملت کی بہتری اور پاکستان کی سالمیت کیلئے کام کرنا چاہیے۔

مزید : صفحہ آخر