علی ترین سے جیتنے والے لیگی رہنما پیر اقبال شاہ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی
ملتان ( مانیٹر نگ ڈیسک )لودھراں کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین سے جیتنے والے لیگی رہنما پیر اقبال شاہ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ۔گزشتہ روز پیراقبال شاہ نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی جہاں انہیں آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ دینے کی پیشکش کی گئی ۔اس سے قبل پیر اقبال شاہ نے ٹکٹ نہ ملنے کے معاملے پر مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کر لی تھیں اور انہوں نے این اے 161سے آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ،یہ وہ ہی حلقہ ہے جہاں سے انہوں نے جہانگیر ترین کے بیٹے کو شکست دی تھی ۔ایکسپریس ٹربیون سے بات کرتے ہوئے اقبال شاہ نے کہا کہ لودھراں سے انتخابات جیتنے کے بعد جو وعدے کیے گئے تھے وہ پورے نہیں ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور کانجو گروپ نے ان کے بیٹے عامر کو بھی ٹکٹ دینے کے لیے نظر انداز کیا ،اس لیے انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ۔