محمودالرشید کے ذمہ سوئی ناردرن گیس کے کوئی واجبات نہیں، ترجمان

محمودالرشید کے ذمہ سوئی ناردرن گیس کے کوئی واجبات نہیں، ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ا ین این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمودالرشید کے ذمہ سوئی نادرن گیس کے کوئی واجبات نہیں۔ ترجمان حافظ ذیشان رشید کے مطابق سوئی نادرن گیس سے این او سی حاصل کر لیا الیکشن کمیشن اور ریٹرنگ آفیسر کو این او سی کی کاپی فراہم کر دینگے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر یاسمین راشد نے وضاحت کی ہے کہ انکے ذمہ بھی پی ٹی سی ایل کے کوئی واجبات نہیں۔ترجمان کے مطابق سرکاری ملازمت میں جب وہ پنجاب تھیلیسیمیا پریونشن پروگرام کی پراجیکٹ ڈائریکٹر تھیں تو ڈپارٹمنٹ نے 2009ء میں کنکشن لگوایا تھا،نا دہندہ لسٹ میں نام اس لیے آیا کہ حکومت نے بل ادا نہیں کیا تھا۔ یاسمین راشد نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کے ان بلوں سے میرا کوئی تعلق نہیں ، پی ٹی سی ایل کے یہ کنکشن پنجاب تھیلیسیمیا پریونشن پروگرام کے تھے۔ پی ٹی سی ایل سے این او سی حاصل کر لیا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -