انتخابی مہم کی قیادت میاں نوازشریف کر رہے ہیں ، خواجہ آصف

انتخابی مہم کی قیادت میاں نوازشریف کر رہے ہیں ، خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کی قیادت میاں نوازشریف کر رہے ہیں ، کراچی اور اندرون سندھ پر توجہ نہ دینا ہماری کوتاہی ہے ، ہم نے پانچ سال کے دوران بلوچستان میں کام کیا ، سندھ میں ہماری توجہ زیادہ نہیں رہی ۔ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کراچی اور اندرون سندھ پر توجہ نہ دینا ہماری کوتاہی ہے ، خیبرپختونخوا میں حکومت نہ ہونے کے باوجود کام کرائے ، کے پی کے میں (ن) لیگ کے انتخابی نتائج بہتر ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر اعلیٰ افراد کا انتخاب کیا جانا چاہیے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مجھ پر بھی موروثی سیاست کا الزام لگایا جا سکتا ہے کیونکہ میں نے بھی اہلیہ کا نام پارٹی ٹکٹ کیلئے دیا ، مخالفین میرے کاغذات کے پیچھے لگے ہوئے ہیں اس لئے اہلیہ کو بھی ٹکٹ دلوایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے موسم میں الیکٹیبلز کی دوسری پارٹیوں میں ہجرت موسمی پرندوں جیسی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -