فوج کا کام الیکشن کرانا نہیں،ادارے مریم نوا ز سے خائف ہیں:نہال ہاشمی

فوج کا کام الیکشن کرانا نہیں،ادارے مریم نوا ز سے خائف ہیں:نہال ہاشمی

لاہور ( مانیٹر نگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ادارے مریم نواز سے خائف ہیں کیونکہ وہ غریب عوام اور آئین کی حکمرانی کی بات کرتی ہیں۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دا فرنٹ ‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ جو لوگ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ان کا نقطہ نظر بھی ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی الیکشن ایسے ہی ہوتے رہے ہیں اس لئے جو الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ان کو مطمن کرنا بھی الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی بار بھی دھاندلی کے الزامات ہم پر تو نہیں لگے۔فوج کی ذمہ داری سرحدوں کی حفاظت ہے اس کی ذمہ داری الیکشن کرانا تونہیں ہے اب ہم کیا کیا کام فوج سے لیں گے ؟انہوں نے کہا کہ کسی جمہوری ملک میں فوج الیکشن میں نہیں آتی یہ صرف ہمارے ملک میں ہوتا ہے۔ مریم نواز سے بہت سے لوگ اور ادارے خائف ہیں کیونکہ وہ غریب لوگوں اور آئین کی حکمرانی کی بات کرتی ہے اور جو لوگ اس ملک میں جمہوری اداروں کو مضبوط ہوتے نہیں دیکھنا چاہئے وہ ان سے خائف ہیں۔

مزید : صفحہ آخر