عمران خان جس جہاز پر عمرہ کیلئے گئے وہ میرا نہیں علیم خان کا تھا : زلفی بخاری

عمران خان جس جہاز پر عمرہ کیلئے گئے وہ میرا نہیں علیم خان کا تھا : زلفی بخاری

لاہور ( مانیٹر نگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے انتہائی قریبی دوست زلفی بخاری میدان میں آ گئے ہیں اور اپنے پر لگنے والے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس جہاز پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے وہ میرا نہیں بلکہ علیم خان تھا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہناتھا کہ تین دنوں سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر جارحانہ طور پر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، جس جہاز پر عمران خان عمرہ کرنے گئے وہ میرا نہیں بلکہ علیم خان کا تھا، میں بلیک لسٹ پر نہیں تھا اور نہ میرا نام بلیک لسٹ سے ہٹایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ جھوٹ ہے۔ بلیک لسٹ نامی چیز کا کوئی قانون ہی نہیں ہے۔

مزید : صفحہ آخر