100روپے کے کارڈ پر 100روپے کا بیلنس تاریخی اقدام ہے،کامران سیف

100روپے کے کارڈ پر 100روپے کا بیلنس تاریخی اقدام ہے،کامران سیف

لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں موبائل کمپنیوں کی جانب سے ٹیکس کٹوتی کے خاتمہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیلنس لوڈ کروانے پر100روپے کے کارڈ پر 100روپے کا بیلنس تاریخی اقدام ہے جس سے عوام استفادہ حاصل کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ موبائل کمپنیوں کو لوٹ مار کی اجازت نہ دی جائے اور 100روپے کے لو ڈ پر100روپے کا بیلنس مستقل بنیادوں پر کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے عوامی ریلیف کے اقدامات خوش آئند اقدامات ہیں یہ کام جمہوری حکومتوں کا تھا لیکن وہ لوٹ مار میں مصروف رہیں۔

اور اب پھر نئے ڈراموں کے ساتھ اقتدار حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن عوام اپنے ووٹ کا استعمال کرکے انہیں انتخابات میں مسترد کرکے جاتی عمرہ ریٹائرمنٹ کی زندگی گذارنے کیلئے بھیج دینگے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4