ایک استاد کا وزیراعلیٰ پنجاب بننا ہمارے لئے فخر کی بات ہے،رمضان انقلابی

ایک استاد کا وزیراعلیٰ پنجاب بننا ہمارے لئے فخر کی بات ہے،رمضان انقلابی

لاہور (سٹی رپورٹر)ایک استاد کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب آنا ہمارے لئے فخر کی بات ہے ۔ ڈاکٹرحسن عسکری ایک لٹریری شخصیت ہیں۔ ہرسکول میں مطالعہ پاکستان اور قرآن ٹیچر بھرتی کرنے کا راستہ ہموار کریں استاد ایک باپ کا درجہ رکھتا ہے اس کیلئے سب برابر ہوتے ہیں۔کسی بھی پارٹی کو ڈاکٹرحسن عسکری پر تحفظات نہیں ہونے چاہئیں۔ ہرسکول میں ایک لائبریری کا قیام ضروری ہے۔ آج کا نوجوان طالب علم کتاب سے دور ہوچکا ہے۔یہ بات آل ٹیچرزالائنس پنجاب کے مرکزی صدر صوفی محمدرمضان انقلابی نے ڈاکٹرحسن عسکری کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد کے پیغام کے ساتھ چند تجاویز پر مشتمل لیٹر میں لکھی ۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے جو سکولز NGOsکو دئیے گئے وہ فوری طور پرواپس کئے جائیں۔ کل بجٹ کاکم ازکم 4% تعلیم پر لگایا جائے۔ مرکز میں 10%تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا جبکہ پنجاب میں ملازمین کو حالیہ بجٹ میں ریلیف سے محروم رکھا گیا۔

جس پر نوٹس لیاجائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید کے بعد آل ٹیچرزالائنس کا وفد صوفی رمضان انقلابی کی قیادت میں نگران وزیراعلیٰ سے ملاقات کرے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4