انتخابا ت میں شریف فیملی کی ساری تقریر یں بے اثر ہو جا ئیں گی، اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عام انتخابا ت میں نواز شریف شہبازشریف اور مریم نواز شریف کی ساری تقریر یں بے اثر ہو جا ئیں گی قوم ان کی دوغلی پالیسی سے واقف ہو چکی ہے پیپلز پارٹی کی مقبو لیت نے( ن) لیگ کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں نوازشریف اور شہباز شریف ملک میں افراتفری کی سیا ست کررہے ہیں شریف فیملی عدالتو ں میں اپنی اصل جا ئیدارو ں بارے معلوما ت نہیں دے رہی ملک سے لو ٹی دو لت کو چھپانے کا شریف فیملی ہر حر بہ استعمال کررہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ شریف فیملی کی سیا ست کا سور ج غرو ب ہو چکا ہے۔
پاکستا ن کا مستقبل رو شن ہے عنقر یب پاکستان سے کر پشن کے باد ل جھٹ جا ئیں گے اور پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی۔