رائزنگ اسٹار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خصوصی افراد کے اعزاز میں افطار پارٹی

رائزنگ اسٹار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خصوصی افراد کے اعزاز میں افطار پارٹی

لاہور(سٹی رپورٹر )ڈاکٹر مقصود مرزا، حاجی جمیل، صابرناز، ملک اعجاز، سید توصیف شاہ، میاں شہباز غوث نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ صدر رائزنگ اسٹار علی مختار جعفری نے آنے والے تمام مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا۔ افطار پارٹی میں خصوصی فراد کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تمام شرکاء نے رائزنگ اسٹار ایسوسی ایشن کی اس کاوش کو سراہا کہ ایسوسی ایشن ہر سال خصوصی افراد کو افطار پارٹی دیتی ہے اور عیدکی خوشیوں میں یاد رکھتی ہے۔ ہر سال کی طرح امسال بھی خصوصی افراد میں سلائی مشین، کپڑے، راشن اور عید گفٹ تقسیم کئے۔ ایسوسی مخیر حضرات سے درخواست کرتی ہے کہ اپنے ارد گرد رہنے والے معذور افراد کو بھی عید کی خوشیوں میں ضرور یاد رکھیں۔ اس سے خصوصی افراد کو برابری کا احساس پیدا ہوتا ہے اور محرومیاں ختم ہوتی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4