(ن) لیگ نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے سواکچھ نہیں کیا، عبدالسمیع
لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک ا نصاف کے مرکزی رہنما رانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے سواکچھ نہیں کیا اور انکی سیاست کے خاتمے کا وقت آچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آج جن مسائل کا شکار ہے ان کے حل کیلئے ملک کو عمران خان جیسی مخلص اور ایماندار قیادت کی ضرورت ہے ۔جو ملک کو بحرانوں سے نکالیں گا اور پاکستان حقیقی معنوں میں قائداور اقبال کا پاکستان بنے گا ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار میں آ کر ملک سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے اور ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ملک اور قوم کے لئے نا سور کا روپ دھار چکے ہے ، ان سے جان چھڑائے بغیر ملک و قوم آگے نہیں بڑھ سکتی ۔