پی پی 171سے رانا بختیارکو ٹکٹ نہ ملنے پرن لیگی کارکن سراپااحتجاج

پی پی 171سے رانا بختیارکو ٹکٹ نہ ملنے پرن لیگی کارکن سراپااحتجاج

مانگامنڈی(نمائندہ خصوصی)پی پی 171سے رانا بختیار احمد کو پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹکٹ نہ ملنے پر کارکن سراپااحتجاج۔پارٹی کے اس فیصلے سے حلقے کے عوام اور کارکنوں میں تشویش کی لہردوڑگئی۔ اہل علاقہ اور کارکنوں کا رانا بختیار احمد کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پی پی 171سے مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا بختیار احمد کی صدارت میں یونین کونسلوں کے چیئر مینوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹکٹو ں کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔اجلاس میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے چیئر مینوں کونسلروں اور کارکنان سے شرکت کی ۔پی پی 171کی یونین کونسلوں کے چیئر مینوں اور کارکنوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ رانا بختیار احمد کو مسلم لیگ ن کی ٹکٹ دینے کا اعلان کرے اور ہمیں رانا بختیار احمد کے علاوہ ہمیں اورکوئی امیدوار قابل قبول نہیں ہے اگر رانا بختیار احمد کو پی پی 171کا ٹکٹ نہ دیا گیا تو ہم عید کے بعد احتجاجی تحریک چلائیں گے۔جلاس میں چیئر مین رانا احمد سعید، طارق بٹ، رانا محمد اشرف ،رانا محمد اسلم، حاجی رحمت علی، رانا محمد اقبال، صادق منج، رانا حسنین خان، رانا عالم، منظور حسین منج راؤ ادریس احمد خان، ملک محمد نواز ، میاں محمد جمیل، رانا جمشید اصغر، ملک خلیل ممبر، رانا محمد ارشد، رانا محمد طاہر، رانا محمد خالد، حاجی دلداراحمد، چودھری سردار احمد گجرسمیت دیگر کارکنان ورہنماؤں نے شرکت کی۔

اور رانا بختیار کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4