عید پر سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کرنا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے، حنا پرویز بٹ

عید پر سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کرنا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے، حنا پرویز ...

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کرنا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے۔صوبائی دارالحکومت میں خصوصی عید کے اجتماعات پر کڑی نظر رکھی جائے۔شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے اور مانیٹرنگ کے سسٹم کو مزید بہتر کیا جائے۔تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔پنجاب میں امن و امان کی سورتحال کو بہتر کرنے کا کریڈٹ مسلم لیگ ن کو جاتا ہے ۔میاں شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت سے امن کا قیام ممکن بنایا ہے۔انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ ن کی حکومت نے سب سے بڑے دو بحرانوں پر جرات سے قابو پایا ہے جس کی کہی مثال نہیں ملتی ۔2013سے قبل ملک میں ہر طرف دہشتگردی اور توانائی بحران زورو پر تھے لیکن میاں نواز شریف بہتر حکمت عملی سے ان بحرانوں پر قابو پایا اور ملک کو امن کا گہوارہ بنایا ۔جو لوگ امریکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پیسے لیتے رہے تھے ان کو ملک کی عزت اور وقار کا بھی خیال کرنا چاہیے تھا۔

پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ اس ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4