شاباک کا رواں سال 250 فدائی حملے ناکام بنانے کا دعوی

شاباک کا رواں سال 250 فدائی حملے ناکام بنانے کا دعوی

مقبوضہ بیت المقدس(اے این این )اسرائیل کے داخلی سلامتی کے ذمہ دار خفیہ اداریشاباک نے دعوی کیا ہے کہ فوج اور پولیس نے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر 2018 کے دوران فلسطینیوں کے 250 فدائی حملے ناکام بنائے ہیں۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 2018 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کی 250 دہشت گردی کی کارروائیاں ناکام بنائی گئی ہیں۔

شاباک کے چیف ندا ارگمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رواں سال کے دوران فوج نے فلسطینیوں کے 250 دہشت گردانہ حملے جن میں بم دھماکے، فائرنگ اور اغوا کی کوششیں شامل تھیں ناکام بنائیں۔ارگمان کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کیخلاف انٹیلی جنس کی معلومات کی بنیاد پر یہ کارروائیاں اپنی نوعیت کی اہم کامیابی ہے۔خیال رہے کہ سنہ 2015 کو فلسطین میں شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ القدس کے دوران نام مزاحمتی کارروائیوں کی آڑ میں قابض فوج اب تک سیکڑوں فلسطینیوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کرچکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4