یمن میں آپریشن کا مقصد دوسری حزب اللہ کو سر اٹھانے سے روکنا ہے: اماراتی سفیر

یمن میں آپریشن کا مقصد دوسری حزب اللہ کو سر اٹھانے سے روکنا ہے: اماراتی سفیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آن لائن)برطانیہ میں متعین متحدہ عرب امارات کے سفیر سلیمان المزروعی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن میں عرب اتحادی فوج کے آپریشن کا مقصد خطے میں ایک اور حزب اللہ کو سراٹھانے سے روکنا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں امارتی سفیر کا کہنا تھا کہ عرب اتحاد کو یمن میں اس لیے مداخلت کرنا پڑی کہ ایران وہاں ایک اور حزب اللہ کو پیدا کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ حوثی باغی یمن کی حزب اللہ ہیں جنہوں نے ایران کے ساتھ مل کر جزیرہ العرب کو یرغمال بنانے کی سازش کی تاہم عرب اتحاد نے بروقت کارروائی کرکے دشمن کی سازش ناکام بنا دی۔
المزروعی نے کہا کہ عرب ممالک نہ صرف یمن میں باغیوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں بلکہ ان کی جانب سے الحدیدہ اور دوسرے محاصرہ زدہ علاقوں میں بھرپور امدادی آپریشنز بھی جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی جانب سے الحدیدہ بندرگاہ کو تباہ کیے جانے کے بعد سمندر کے راستے امدادی سامان کی ترسیل رک گئی ہے تاہم فضائی اور بری راستوں سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔خیال رہے کہ یمن کی سرکاری فوج اور اس کی حامی عرب اتحادی فوج اس وقت الحدیدہ شہر اور بندرگاہ کے کں ٹرول کے حصول کے لیے بھرپور فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔