سیول میں امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان کا سہ فریقی اجلاس

سیول میں امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان کا سہ فریقی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیؤل (این این آئی)ٹرمپ کم جونگ ملاقات کے بعد سیول میں امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان کے وزرائے خارجہ کے درمیان سہ فریقی اجلاس، تینوں رہنماؤں نے شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے جلد سے جلد مکمل خاتمے پر اتفاق کیا۔تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی یقین دہانی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ پیانگ یانگ نے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی یقین دہانی کرائی ہے۔جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ نے کہا کہ پرامن اور ایٹمی ہتھیاروں سے پاک جزیرہ نما کوریا کی جانب مثبت پیش رفت ہے۔جاپانی وزیر خارجہ نے شمالی کوریا کے ساتھ دیرینہ مسائل کے حل کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان ملاقات کی امید ظاہر کی ہے۔