سعودی ولی عہد نے حکمت عملی سے عرب ممالک کو ٹوٹنے سے بچایا‘سعدحریری

سعودی ولی عہد نے حکمت عملی سے عرب ممالک کو ٹوٹنے سے بچایا‘سعدحریری

عمان(این این آئی)لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد عرب ممالک کے لیے نجات دہندہ ہیں اور ان کی پالیسیاں عرب ممالک کو تقسیم ہونیسے روکنے کے لیے پوری قوت سے کامیاب ہو رہی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں سعد حریری نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے عرب ممالک کو تقسیم ہونے اور ٹکڑوں میں بٹنے کے خلاف موثر حکمت عملی اپنائی اور ان کی تمام پالیسیاں پوری طاقت سے کامیاب ہورہی ہیں۔سعد حریری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب خطے میں قائدانہ کردار ادا کررہا ہے اور سعودی حکومت نہ صرف مملکت بلکہ خطے کو درپیش چینلنجز سے نمٹنے میں سرگرم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہرمشکل وقت میں لبنان کا ساتھ دیا اور لبنانی قوم کو سعودی عرب کے تعاون اور مدد پر ہمیشہ خوشی اور فخر رہے گا۔ سعودی عرب نے لبنان کے استحکام، بیداری، اقتصادی ترقی میں معاونت اور مشکلات کے وقت بیروت کا ساتھ دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4