ماہ صیام میں بھی بے گناہوں کا خون بہتا رہا،تائید ایزدی کشمیری قوم کا مقدر ہے ،سیدصلاح الدین

ماہ صیام میں بھی بے گناہوں کا خون بہتا رہا،تائید ایزدی کشمیری قوم کا مقدر ہے ...

سرینگر(اے این این )حزب سربرہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیر مین سید صلاح الدین نے ملت اسلامیہ کے نام بالعموم اور کشمیری عوام کے نام باالخصوص جاری اپنے عید پیغام میں کہا ہے کہ ماہ مبارک میں بھی مظلوموں کا خون بہایا گیا۔تاہم اس حقیقت سے بھی انکار ممکن نہیں کہ یہ مقدس لہو ضائع نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فلسطین ،شام ،افغانستان اور کشمیر میں حکمرانوں کے ہاتھوں رمضان کے مقدس مہینے میں بھی مظلوموں کا خون بہایا گیا۔

تاہم اللہ تعالی کی بارگاہ کے ساتھ یہ امید وابستہ ہے کہ مظلوموں کا خون ضائع نہیں ہوگا۔اللہ اس کی لاج ضرور رکھے گا اور اعلا کلمتہ اللہ اور آزادی کی منزل حاصل کرنے کا خواب ضرور پورا ہوگا۔سید صلاح الدین نے کشمیری حریت پسند عوام کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے اپیل کی خوشی کے اس موقعے پر شہدا کے ورثا اور متاثرین کی عملی مدد کرکے پیغام دیں کہ وہ تنہا نہیں بلکہ اس جد و جہد میں پوری قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے۔حزب سربراہ نے شہدا کے ورثا اور جیلوں میں محبوس حریت پسند کارکنوں اور رہنماؤں کو بھی عید مبارک دی اور کہا کہ ان کے حوصلوں اور قربانی کے جذبے نے فورسز کے اعصاب کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔ سید صلاح الدین نے حریت پسند عوام اور قیادت سے اس موقع پر اپیل کی ہے کہ وہ درپیش حالات میں یکجہتی اور اتحاد برقرار رکھنے کی ہر ممکنہ کوششوں کو جاری رکھیں۔حصول منزل کے لئے یہ یکجہتی اور اتحاد ناگزیر ہے۔ متحدہ جہاد کونسل کے سر براہ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان شااللہ ظلم کی سیاہ رات ضرور ختم ہونے والی ہے اور اللہ تعالی کی تائید و نصرت سے آزادی کی منزل ضرور حاصل ہوگی۔

خیال رہے کہ علامہ یوسف القرضاوی کی صاحبزدی علا القرضاوی اور ان کے شوہر انجینئر حسام خلف کو مصری فوج نے گزشتہ برس جولائی میں شمالی ساحلی علاقے سے حراست میں لیا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4