ناسا چاند سے لائی گئی مٹی واپس نہیں لے سکتا،امریکی خاتون نے ناسا پر مقدمہ کر دیا

ناسا چاند سے لائی گئی مٹی واپس نہیں لے سکتا،امریکی خاتون نے ناسا پر مقدمہ کر ...

نیویارک (این این آئی)امریکی خاتون نے ناسا پر مقدمہ کر دیاہے اور کہا ہے کہ ناسا اْن سے چاند سے لائی گئی مٹی واپس نہیں لے سکتا کیونکہ نیل آرمسٹرانگ نے انہیں یہ مٹی بطور تحفہ دی تھی ۔ریاست سنسناٹی کی ایک خاتون نے امریکی خلائی ادارے ناسا سے کہا ہے کہ وہ ان سے چاند کی مٹی واپس نہ لینے کی یقین دہانی کرائے ۔خاتون کا کہنا ہے کہ مون ڈسٹ کا یہ تحفہ خاتون کو ان کے والد کے دوست چاند پر پہلا قدم رکھنے والے خلانورد نیل آرمسٹرونگ نے اس وقت دیا تھا جب وہ بچی تھیں اور خاتون کے والد امریکی فوج میں پائلٹ تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4