نواز شریف لندن چلے گئے،کلثوم طبیعت بگڑنے پر دوبارہ ہسپتال داخل

نواز شریف لندن چلے گئے،کلثوم طبیعت بگڑنے پر دوبارہ ہسپتال داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی ا ین پی)مسلم لیگ(ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم کی عیادت کیلئے صاحبزادی مریم کے ہمراہ لندن چلے گئے۔سابق وزیراعظم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے براستہ دوحا لندن گئے۔میاں نواز شریف عید کے بعد وطن واپس آئیں گے جبکہ احتساب عدالت نے انہیں گزشتہ روز حاضری سے استثنیٰ دے رکھا تھا۔قبل ازیں جب سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم کے ہمراہ جاتی امراء سے ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہوئے تو کارکنوں کی بڑی تعداد ان کی گاڑی پر پھول کی پتیاں نچھاور کیں۔دوسری جانب لندن میں کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں ایک بار پھر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کو گھر پر چیک کرنے والے ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کیا اور کمزوری کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
نوازشریف/لندن