شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، عید الفطر 16 جون بروز ہفتہ کو ہوگی :مفتی منیب الرحمان

شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، عید الفطر 16 جون بروز ہفتہ کو ہوگی :مفتی منیب ...

کراچی ( مانیٹر نگ ڈیسک )پاکستان میں عید کا چاند نظر نہیں آیا ہے اس لیے آ ج روزہ ہو گا اور عید الفطر 16 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا ، ملک میں بھر چاند دیکھنے کیلئے قائم زونل کمیٹیوں کی جانب سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد حتمی فیصلہ کر لیا گیاہے۔ مفتی منیب الرحمان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے اس لیے عید الفطر 16 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں نیوی کے افسران نے بھی شرکت کی۔اس سے قبل زونل کمیٹی کی جانب سے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پنجاب بھر سے چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے تاہم حتمی فیصلے کا اعلان مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

چاند نظر نہیں

مزید : ایڈیشن 2 /کراچی صفحہ اول