صوابی میں مختلف واقعات کے دوران 3 افراد جاں بحق ،1 زخمی

صوابی میں مختلف واقعات کے دوران 3 افراد جاں بحق ،1 زخمی

صوابی ( بیورورپورٹ )صوابی میں مختلف واقعات میں تین افراد قتل جبکہ ایک زخمی ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق کلابٹ میں کلیم اور عاصم کے مابین تکرار ہوئی جس پر دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کھول دی ،جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہوگئے ،دریں اثناء صوابی خاص میں نامعلوم افراد نے جاوید کو قتل کردیا گیا ،وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہ ہوسکے ،پنج پیر میں ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے دانیال نذیر زخمی ہوگئے ،جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

مزید : ایڈیشن 2 /کراچی صفحہ اول