سینیٹر سراج الحق کے مد مقابل امیدواروں میں شفیع اللہ خان انتخابات سے دستبردار

سینیٹر سراج الحق کے مد مقابل امیدواروں میں شفیع اللہ خان انتخابات سے ...

تیمرگرہ( بیو رورپورٹ )حلقہ این اے 7 دیر ٹو سے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق کے مقابلے میں امیدوار شفیع اللہ الیکشن سے دستبردار ہوگئے جبکہ عنقریب دیگر ناراض امیدوار ز بھی دستبردار ہوکر کاغذات نامزدگی واپس لیں گے تفصیلات کے مطابق ضلع دیر لوئیر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر جماعت اسلامی کے اندر اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس پر جماعت اسلامی کے سرکردہ رہنماوں شفیع اللہ ،حاجی محمد دواد سید ،سیاست خان ودیگر نے بغاوت کرتے ہوئے انتخابات میں تمام حلقوں سے آزاد حیثیت سے اپنے پینل کیلئے امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرکے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا اندرونی اختلافات کے تناظر میں جماعت اسلامی کی قیادت نے ناراض گروپ کو منانے کیلئے ڈسٹر کٹ ناظم حاجی محمد رسول خان کی سربراہی میں سابق اراکین اسمبلی اعزاز الملک افکاری،حاجی سعید گل اور جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات ارشد زمان پر مشتمل کمیٹی نے ناراض گروپ سے ملاقاتیں کیں اور بعد میں جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے خود ان سے ملاقات کی اور ناراض گروپ کو منانے میں کامیاب ہوگئے اس حوالے سے حلقہ این اے 7سے امیدوار شفیع اللہ نے پی کے13 سے ازاد میدوار حاجی محمد داود سید،محمد سلیم ایڈوکیٹ،پی کے15سے ازاد میدوار قاسم ،نور محمد ہمدرد ،وارث جان، ودیگرکے ہمراہ مشترکہ ڈسٹر کٹ ناظم کے دفتر میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی امیر سراج الحق سے ملاقات میں اپنے تحفظات اور خدشات سے انھیں تفصیل سے اگاہ کیا جس پر مرکزی امیر نے ہمارے تحفظات اور خدشات دور کرنے کی مکمل یقین دہانی کی جسکے نتیجے میں انھوں نے حلقہ این اے 7سے کاغذات نامزدگی واپس لیکر مرکزی امیر سراج الحق کی حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا اور اب وہ سراج لحق کی کامیابی کیلئے دن رات مہم چلائے گے اور مقتدر قوتوں کو شکست فاش دینگے انھوں نے کہاکہ انھوں نے مرکزی امیر سراج الحق کے خلاف الیکشن لڑنے نہیں چاہتے ان کو صرف احتجاج ریکارڈ کراناتھا اور مرکزی امیر سراج الحق کی توجہ کارکنوں کی طرف مبذول کر اناتھا انھوں نے کہاکہ ان کی ساری زندگی جماعت اسلامی میں گزری ہے اوروہ جماعت اسلامی چھوڑنے اور جماعت اسلامی کے خلاف سوچ بھی نہیں سکتا ایک سوال کے جواب میں شفیع اللہ نے کہاکہ باقی صوبائی اسمبلی کیلئے ناراض امیدواروں الیکشن سے دستبرادر ہونے کیلئے کوششیں جاری ہے اور عنقریب ان کو مناکر ایک پلیٹ فارم پر لائیں گے انھوں نے کہاکہ عام انتخابات میں ایم ایم اے بھاری اکثریت کامیابی حاصل کریں گے اور ماضی کے برعکس اس عام انتخابات میں بھر پور قوت کے ساتھ انتخابی مہم چلائے گے اور ایم ایم اے کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کرائے گے ۔

مزید : ایڈیشن 2 /پشاورصفحہ آخر