بخشالی میں ہوائی فائرنگ کیخلاف موثر مہم چلانے کا مطالبہ

بخشالی میں ہوائی فائرنگ کیخلاف موثر مہم چلانے کا مطالبہ

بخشالی(نمائندہ پاکستان)بخشالی اور مضافات میں پٹاخوں اور سلحہ نما کھلونوں کے خلاف تالاشی مہم چلائی جائے چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے خلاف مہم کو موثر بنانے کے لئے پولیس گشت بڑھائی جائے تفصیلات کے مطابق بخشالی اور اس کے گرد ونواح میں دکانداروں کے پاس پٹاخوں اور اسلحہ نماکھلونوں کی بھرمار کا پتہ چلا ہے جس کے ساتھ بچے کھیل کر نہ صرف اپنے لئے خطرہ پیدا کرتے ہیں بلکہ دوسروں کے لئے بھی خطرہ بن جاتے ہیں ایسے بندوق نما کھلونوں میں پلاسٹک اور ربڑکے سخت ترین چرے استعمال کئے جاتے ہیں جو بسا اوقات بچوں اور دوسرے افراد کے آنکھوں کانوں اور دیگر جسمانی اعضاء کیلئے باعث نقصان بن جاتے ہیں نیز ان کھلونوں کے ہاتھ میں لینے سے بچوں میں ذہنی تشدد اور اسلحہ رکھنے کی کلچر پروان چڑھ جاتی ہے اس کے علاوہ چاند رات پر پٹاخوں کے استعمال سے لوگوں میں ہوائی فائرنگ کی رغبت پیدا ہوجاتی ہے جو اس لعنت کے خلاف کی جانے والی تمام کوششوں کو غیر مؤثر اور بیکار کر دیتی ہے جو اکثر لوگوں کی عید کی خوشیوں کو غم میں بدل دیتی ہے لہٰذا عوام کا مطالبہ ہے کہ ایسے دکانداروں جن کے پاس کسی بھی قسم کے بارودی مواد یا اسلحہ نما کھلونے ہوں سخت ترین تالاشی مہم چلائی جائے اس کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ کے خلاف مہم کو کامیاب اور موثر بنانے کے لئے پولیس گشت کو بڑھایء جائے

مزید : ایڈیشن 2 /پشاورصفحہ آخر