ٹریکٹر ،نقدی اور دیگر اشیاء چھیننے والے دو ملزمان کی ضمانت منظور

ٹریکٹر ،نقدی اور دیگر اشیاء چھیننے والے دو ملزمان کی ضمانت منظور

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے شہری سے گن پوائنٹ پرٹریکٹرٹرالی ٗ نقدی اوردیگراشیاء چھیننے کے الزام میں گرفتار 2ملزموں کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزموں کی جانب سے شبیرحسین گگیانی ایڈوکیٹ نے درخواستوں کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزمان کاشف اورقاسم علی شاہ ساکنان مردان پرالزام ہے کہ انہوں نے 23اپریل2017ء کو تھانہ کاٹلنگ مردان کی حدود میں بخش شیرنامی شخص کو گن پوائنٹ پریرغمال بناکراس سے ٹریکٹرٹرالی ٗ نقدی اوردیگر قیمتی اشیاء چھین لی تھیں جس پرملزموں کو گرفتارکیاگیاماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزموں نے پشاورہائی کورٹ میں درخواستیں دائرکیں اورفاضل بنچ نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پرملزموں کی درخواست منظورکرلی ۔

مزید : ایڈیشن 2 /پشاورصفحہ آخر