کراچی ،سندھ کی جیلوں سے 339قیدیوں کو رہا کردیا گیا

کراچی ،سندھ کی جیلوں سے 339قیدیوں کو رہا کردیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عید الفطر کے پرمسرت موقع پر سندھ کی جیلوں سے 7قیدی سزا پوری ہونے اور 339قیدی سزا میں کمی کے باعث آزاد کردیئے گئے ہیں ۔آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کے مطابق عیدالفطر کی خوشی میں سندھ بھر کے جیلوں نیں قید قیدیوں کی سزاؤں میں 60 یوم کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔قیدیوں کو سزا میں 60 یوم کی کمی جیل قوانین کے تحت کی جاتی ہے۔جیل قوانین رول نمبر 216 کے تحت اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے تمام جیلوں کے قیدیوں کی سزا میں کمی کی ہے۔سزا میں کمی سے 339 قیدیوں کو فائدہ اور 7 قیدی جیلوں سے آزاد ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کچھ قیدی ایسے بھی ہیں جن کی سزاؤں میں کمی نہیں کی جاتی۔جیلوں کی سیکیورٹی صورتحال بہتر بنائی گئی ہے ۔کچھ جیلوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں اور کچھ میں کام جاری ہے۔

مزید : ایڈیشن 2 /پشاورصفحہ آخر