اے این ایف کی کارروائی ، 500 گرام ہیروئن برآمد ،ملزم گرفتار

اے این ایف کی کارروائی ، 500 گرام ہیروئن برآمد ،ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے 500گرام ہیروئن برآمد کرلی ہے ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق مرتضی چورنگی داتا دربار ہوٹل لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر 500گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔برآمد کی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت 50لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ۔ملزم کے خلاف متعلقہ اے این ایف تھانے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

Back to Conversion Tool