کراچی ،گاڑیاں چوری کرنے والے 3ملزمان گرفتار

کراچی ،گاڑیاں چوری کرنے والے 3ملزمان گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر)اے سی ایل سی پولیس نے عزیز بھٹی کے علاقے میں کارروائی کے دوران گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کے 3کارندوں کو گرفتار کرکے 8مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اے سی ایل سی پولیس نے تھانہ عزیز بھٹی کے علاقے میں کارروائی کرکے تین ملزمان حسین بخش سولنگی عرف ڈاڈا ولد محمد عمر ،خمیسو ملاح عرف کھمو ولد اللہ بچایو اور پرمانند عرف پمومل ولد ڈیوومل کو گرفتار کرکے ان کی نشاندہی پر اندرون سندھ سے 8مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلی ہیں۔دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ وہ اپنے گرفتار شدہ ساتھی لیاقت کے ساتھ مل کر ملزم گل تھیم ولد ٹھارو خان کو گاڑیاں فروخت کرتے تھے جو بعد میں ان گاڑیوں کا رنگ اور نمبر پلیٹ تبدیل کرکے اندرون سندھ کے مختلف شہروں شہداد پور ،میرپور خاص اور ٹنڈو الہیار میں ایک سے دو لاکھ روپے تک میں فروخت کردیتے تھے ۔

مزید : ایڈیشن 2 /پشاورصفحہ آخر