انتخابی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال‘ متعدد کے منظور
ملتان‘خانیوال‘ کہروڑپکا (خبرنگار خصوصی‘ نمائندگان) ملتان (خبر نگار خصوصی)ملک بھرکی طرح ملتان میں بھی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاسلسلہ گزشتہ روزبھی جاری رہاہے تاہم عیدالفطرکی تعطیلات کے باعث آج سے17 جون تک جانچ پڑتال کاسلسلہ ملتوی رہے گا۔اور18 جون (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )
سے دوبارہ جانچ پڑتال کاسلسلہ شروع کیاجائیگا۔خانیوال (بیورونیوز ) ریٹرننگ آفیسر غلام عباس سیال کی عدالت میں این اے 151کے لئے مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر وقار آفتاب ڈاہا، تحریک انصاف کے امیدوار کرنل عابد محمود کھگہ، آزاد امیدوار سردار حامدیارہراج ،مولانا محمداکرم کھکھ، محمدعامر سہیل، پیپلز پارٹی کے ہمایوں خان کے کاغذات کی سکروٹنی ہوئی اور منظور کئے گئے اسی طرح ریٹرننگ آفیسر صوبائی حلقہ 206سینئر سول جج محمدزبیر غوری کی عدالت میں تحریک انصاف کے امیدوار وں مہر عمران پرویز دھول، رانا محمدسلیم، کرنل عابد محمود کھگہ، کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی اور تمام کاغذات منظور کئے گئے ۔ دریں اثناء مسلم لیگ ن کے مبینہ امیدوار ڈاکٹر وقار آفتاب ڈاہا جو کہ متعدد بار ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے والے مرحوم میجر آفتاب احمد ڈاہا کے فرزند ہیں جب ریٹرننگ آفیسر غلام عباس سیال کے روبر کاغذات کی جانچ پڑتال کروارہے تھے تو ریٹرننگ آفیسر نے پوچھا کہ آپ کی بیوی کے اثاثے نہیں ہیں اس پر ڈاکٹر وقار آفتاب ڈاہا نے نہیں میں جواب دیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہاکہ آپ آغا شاہی گروپ سے ہیں ۔ دریں اثناء ضلع خانیوال کی 4قومی اور 8صوبائی نشستوں پر کل 165درخواستیں دائرکی گئیں جن کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے اور امیدواروں کو بلاکر آر اوزاُن سے انٹرویو کررہے ہیں۔ این اے 150خانیوال کبیروالا کیلئے کل15امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے ان میں منیر اکبر ہراج، سید ناصر علی شاہ ، محمدرضا حیات ہراج، سعیدا حمدسرگانہ، سید محمدمختار حسین، ظفر احمد ہراج، عبدالخالق رحمانی، عبدالماجد انور، اعجاز احمد خان،سید فخر امام، محمداکبر ہراج، محمدخاور تصدیق ،محمدطاہر محمود، رانا عرفان احمد اور رانا محمدعمران شامل ہیں۔این اے 151خانیوال کی نشست پر11امیدوار سامنے آئے ہیں ان میں سردار احمدیارہراج،سردار حامدیارہراج، محمدخان ڈاہا، محمدعمردراز خالد، کرنل (ر) عابد محمود شاہ کھگہ، وقار احمدخان ڈاہا، ہمایوں خان ،شعیب خان ،محمداکرم، محمدعامر سہیل ،اور بدر منیر چوہدری شامل ہیں۔ این اے 152خانیوال میاں چنوں کی نشست پر 12امیدوار سامنے آئے ہیں‘ ان میں حید رزمان قریشی، پیر محمداسلم بودلہ، ظہور حسین قریشی، محمداشرف ،بابر حسین عابد، محمدشفیق الرحمن، اسلم ہما، مہر خضرحیات، آصف اقبال،عامر حسین، محمدفواد اکرم، اور غلام حیدر شامل ہیں ۔این اے 154خانیوال جہانیاں کی نشست پر 8امیدوار وں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے‘ ان میں ملک غلام مرتضیٰ میتلا، چوہدری افتخار نذیر ،محمدسہیل زمان کھگہ، راؤ سعاد ت علی خاں، عطا ء الرحمن ،اورنگزیب عالمگیر، محمدانور اور غلام عباس شامل ہیں ۔پی پی 203خانیوال کبیروالا کی نشست پر17امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے ان میں اعجاز احمد، جعفر حسین، سعید احمد سرگانہ، ثاقب حسین، ڈاکٹر خاور علی شاہ، سید رضا عباس، سید محمدمختار حسین شاہ ، سید محمدمرتضی حسین، سید محمدناصر علی شاہ، ظہور احمد ،عبدالستار ،مہر محمداکبر حیات، محمدرضا حیات ہراج، محمدریاض، محمدسلمان، محمدسلیم اختر شاہ اور محمد مدنی شامل ہیں۔ پی پی 204خانیوال کبیروالا کی نشست سب سے زیادہ22امیدور وں نے کاغذات نامزدگی دائر کئے ان میں محمدشفیق، محمدناہید، نوید عباس، منیر اکبر ہراج، رانا راؤف اسلم، سید ثقلین حیدر گردیزی، سید محمد شاہ گردیزی، عباس ظفر ہراج، مظفر محمود ہراج، عبدالعزیز خان پنیاں، ملک قاسم رضا تھہیم، عبدالمجید انور، گوہر محمدعبداللہ، سید حسین جہانیاں گردیزی، مہر اللہ نواز، اعجاز احمد، محمدفہیم، رانا محمدعمران اور عرفان احمد شامل ہیں ۔پی پی 205خانیوال مخدوم پور عبدالحکیم کی نشست پر 12امیدواروں سامنے آئے ہیں ان میں سردار حامدیارہراج، سردار احمدیارہراج، سید محمدناصر علی شاہ، مہر محمداقبال ،وہاب علی سلطان، محمد مشتاق ،چوہدری فضل الرحمن ،محمداظہر اقبال، حسنی مبارک ،محمداکرم، محمد صدیق، اور غلام عباس فاروقی شامل ہیں۔ پی پی 206خانیوال شہر کی نشست پر 20امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے ان میں رانا محمدسلیم، مہر عمران پرویز دھول، نشاط احمد خان ڈاہا، شیخ احتشام لطیف، سید واصف سرجیس حیدر، حنیف لال مسیح، محمدیونس قمر، عابد محمود شاہ کھگہ،محمدعامر سہیل، رانا وسیم حنیف ،وقار احمد ڈاہا، ہمایوں خان، شعیب خان، شکیب خان، محمدندیم خان، غلام مصطفی خان سیال،قاری سیف اللہ عابد، مدثر عالم ،نور الرحمن، اور ظہور احمد شامل ہیں ۔پی پی 207خانیوال میاں چنوں کی نشست پر 14امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ان میں محمدرحمان شاہ، سید شبیر حسین شاہ،مظفر حسین، پرویز اختر، محمدعمران حیدر ،غلام شبیر، عامر حیات ہراج، سہیل عباس، سید عباس علی شاہ، محمدوریام، مہر خضر حیات ہراج، چوہدری محمدیاسین، محمد توفیق، اور فخر عباس شامل ہیں۔ پی پی 208خانیوال میاں چنوں کی نشست پر 12امیدوار سامنے آئے ان میں بابر حسین عابد، محمدیوسف خان، سید تبسم حسین شاہ گیلانی، شاہد بشیر چوہدری، محمدجمشید شوکت، محمداقبال، مقصود عالم، عامر حسین، آصف اقبال، شبیر احمد، چوہدری شہزاد بشیر چیمہ، اور احمر حسین چیمہ شامل ہیں۔ پی پی 209خانیوال جہانیاں کی نشست پر12امیدوار وں نے کاغذات داخل کروائے ان میں محمد آصف اقبال، محمدمصطفی ،محمدفیصل خان نیازی، ظفر خان، پیر محمدجمیل شاہ، محمدعلی خان ڈاہا، چوہدری محمدانور بیگ، عبدالرزاق نیازی ،رضا خان، محمدرمضان، عبدالمجید اور راؤ محمدعارف شامل ہیں پی پی 210جہانیاں کی نشست پر 10امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے ان میں چوہدری کرم داد واہلہ ،عطاء الرحمن، فہد الرحمن، راؤ سعادت علی خان، غلام سرور، خالد جاوید، محمداکرم، غلام مصطفی چوہدری حاکم ورک اور چوہدری محمدیونس شامل ہیں ۔کہروڑ پکا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق حلقہ پی پی226سے متحدہ مجلس عمل کی طرف سے ملک محمد عمر فا روق نے کا غذات نا مزد گی جمع کر وا ئے تھے آج اس کے کا غذات نا مزد گی کو چھا ن بین کے بعد مظور کر لیا گیا جس پر متحدہ مجلس عمل کے حا میوں نے میٹھا ئیاں تقسیم کیں اور فیصلہ کیا کہ ملک محمد عمر فا روق کی انتخا بی مہم کو بھر پور طر یقے سے چلا یا جا ئے گا۔
کاغذات