ایکسائز ملتان: صوبائی حلقوں سے الیکشن لڑنے والے 23نادہندہ امیدواروں کی فہرست جاری

ایکسائز ملتان: صوبائی حلقوں سے الیکشن لڑنے والے 23نادہندہ امیدواروں کی فہرست ...

ملتان (وقائع نگار) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

کی موٹر برانچ نے ملتان کے صوبائی حلقوں سے الیکشن لڑنے والے 23نادہندہ امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کردی ہے جس کا باقاعدہ مراسلہ بھی بھجوا دیا گیا ہے۔ جاری مراسلہ کے مطابق ملتان کا صوبائی حلقہ پی پی 211ملک ماجد اشفاق بچہ 25100روپے‘ احمد حسین ڈیہڑ ایک لاکھ 4ہزار 35روپے‘ قادر نواز سانگی 14ہزار تین سو ساٹھ روپے‘ عظیم الحق پیرزادہ ایڈووکیٹ 7425روپے۔ پی پی 212 میں محمد اسلم 73ہزار 300روپے‘ مخدوم سید عباس اکبر عرف مون شاہ 2795‘ مخدوم عامر عباس 14ہزار 437روپے‘ طاہر احمد اصغر کھوکھر ایک لاکھ 47 ہزار 350روپے۔ پی پی 213سے محمد صفدر اقبال 3930 روپے‘ محمد خالد اسد 7425‘ ندیم الدین 9345‘ معین الدین ریاض 34ہزار 300روپے‘ حسنین ریاض تین ہزار روپے‘ ملک ساجد نواز 21ہزار 540روپے‘ جمیل احمد 3930۔ پی پی 214سے شیخ جمشید حیات 10500روپے۔ پی پی حلقہ 215سے اشفاق احمد 14040روپے۔ حلقہ پی پی 217سے رانا شاہد محمودالحسن 27ہزار 760روپے۔ حلقہ پی پی 219سے جاوید اکرم 7425‘ رانا سجاد خسین 5485‘ محمد اقبال 29450روپے کی گاڑیوں کے ٹوکن اور الائیڈ ٹیکس کے نادہندگان ہیں جن کو بذریعہ نوٹس مطلع کیا گیا ہے۔ عدم ادائیگی کی صورت میں محکمانہ کارروائی کی جائے گی اور اس حوالے سے الیکشن کمشنر کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔

فہرست

مزید : ملتان صفحہ آخر