اسد اللہ بھٹو کو نادہندہ قراردینا قا بل افسوس ہے،انتخاب سوری

اسد اللہ بھٹو کو نادہندہ قراردینا قا بل افسوس ہے،انتخاب سوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہیومن را ئٹس نیٹ و ر ک(ایچ آ ر این ) کے صدر انتخاب عا لم سوری اور جنرل سیکریٹری شہزا د مظہر نے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی نا دہندگان کی جا ری کردہ فہرست میں جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو کا نام شامل کر نا انتہائی قا بل افسوس ہے اور انصاف کے تقاضوں کیخلاف ہیں۔اسٹیٹ بینک فوری طور پر اپنی جاری کردہ فہرست درست کریں۔ واضح رہے ماضی میں بھی اسد اللہ بھٹو قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں اور اب بھی متحدہ مجلس عمل کی طرف سے این اے 242سے قومی اسمبلی کے آمید وارمنتخب ہوچکے ہیں۔ اس طرح کی خبروں سے مخالفین کی بو کھلا ہٹ کا تو پتا چلتا ہے لیکن اسد اللہ بھٹو کی کا میا بی کو روکا نہیں جا سکتا۔