کراچی ،داودی بوہرہ جماعت نے عید الفطر منائی

کراچی ،داودی بوہرہ جماعت نے عید الفطر منائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)داودی بوہرہ جماعت نے کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں جمعرات کو عید الفطر منائی ۔عیدالفطر کے موقع پر کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دادی بوہرہ جماعت کی مساجد میں نماز عید ادا کی گئی ، کراچی میں عید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ہوا جس میں بچے بوڑھے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، عید کے خطبے میں ملکی سلامتی اور استحکام اور امن وامان کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ، خطبے کے بعد بوہرہ برادری کے افراد ایک دوسرے سے عید ملے اور روایتی انداز میں عید کی مبارکباد پیش کی ۔

B

مزید : ایڈیشن 2 /پشاورصفحہ آخر