چترال ،عوام کو رمضان المبارک میں معیاری اشیاء کی فراہمی جاری ہے

چترال ،عوام کو رمضان المبارک میں معیاری اشیاء کی فراہمی جاری ہے

پشاور(بیورو رپورٹ) چترال کے عوام کا رمضان المبارک میں پرائس رینیو مجسٹریٹ کی تعیناتی کے باعث عوام کو خوراک کی معیاری اور اشیاء کی فراہمی جاری ہے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چترال کی تعینات کی گئی 6رکنی ٹیم چترال کے مختلف مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کر کے گرانفروشوں اور اشیاء خردونوش میں ملاوٹ کرنے والے دوکانداروں کو موقع پر جرمانہ کر رہی ہے جس سے عوام میں خوشی کی لہر دورگئی ہے سماجی حلقوں کی طرف سے ڈی ایف سی کو خراج تحسین رمضان المبارک میں غیر معیاری اشیاء کی خردونوش پر پابندی کے باعث اور پرائس مجسٹریٹ کے خوف کی وجہ سے اب بازاروں میں عوام کو اشیاء خردونوش معیاری اور مناسب نرخوں کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے عوامی اور سماجی حلقوں کے ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر سے مطالبہ کیا اور اُمید ظاہر کی کہ وہ رمضان المبارک کے بعد بھی اس طرح بازاروں میں چیکنگ کرتے رہے گے اور عوا م کو خالص اشیاء کی فراہمی جاری رہے گی

مزید : ایڈیشن 2 /پشاورصفحہ آخر