پبی ،کم عمر مغویہ کو اغواء کاروں کے چنگل سے بحفاظت بازیاب کرلیا گیا

پبی ،کم عمر مغویہ کو اغواء کاروں کے چنگل سے بحفاظت بازیاب کرلیا گیا

پبی ( نما ئندہ پاکستان)تھانہ پبی پولیس کی جدید خطوط پر استوار طریقہ تفتیش کی بدولت نمایاں کامیابی۔پبی کے علاقے سے اغوا ہونے والی کم عُمر مغویہ کو اغواکاروں کے چُنگل سے بہ حفاظت بازیاب کرالیا ۔اغواکار سہولت کاروں سمیت گرفتار۔مزید قانونی کاروائی کے لیے تھانہ منتقل ۔تفتیش جاری ۔ضلعی پولیس سربراہ سید شہزاد ندیم بخاری(PSP)تفصیلات کے مطا بق چند یوم قبل مسماۃ(پ)زوجہ غلام فرید سکنہ سیالکوٹ حال پبی نے تھانہ پبی پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں ایک ضروری کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گئی ہوئی تھی اور گھر میں میری 12سالہ کم عُمر بیٹی موجود تھی ۔واپسی پر گھر آکر اسے گھر سے غائب پایا۔اغوائیگی واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ سید شہزاد ندیم بخاری(پی ایس پی)نے SP انوسٹی گیشن افتخار شاہ خان کی نگرانیمیں ڈی ایس پی پبی سرکل لقمان خان، ایس ایچ اؤ تھانہ پبی ایس ائی مقدم خان اور oii فقیر خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر جلد ازجلد ملزمان کی گرفتاری اور مغویہ کی برآمدگی کا ہدف حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے جدید خطوط پر استوار طریقہ تفتیش اپناتے ہوئے دن رات کی انتھک محنت سے مغویہ کو بازایاب کراکر ملزمان نعمان ولد نواب گُل سکنہ پبی ،شاہ حسین ولد فدا حسین سکنہ پبی اور اُن کی سہولت کارہ مسماۃ (ن)عُرف ببلی زوجہ فدا حسین ساکن پبی تک رسائی حاصل کرتے ہوئے حراست میں لے لیا ۔ملزمان کے قبضے سے مغویہ مسماۃ(خ)دُختر غلام فرید سکنہ سیالکوٹ حال پبی کو برآمد کر لیا گیا۔ملزمان کو قانونی تحویل میں لے کر مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

مزید : ایڈیشن 2 /پشاورصفحہ آخر