الخدمت کے تحت ہزاروں خاندانوں میں راشن تقسیم

الخدمت کے تحت ہزاروں خاندانوں میں راشن تقسیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رمضان المبارک میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت اندرون سندھ کے2500 خاندانوں میں راشن تقسیم، مساجد، بس اسٹاپس اور جیلوں میں 5000افراد کو افطار کرایا گیا جبکہ مستحق خاندانوں میں 310,000 روپے فطرہ اوریتیم بچوں میں عیدی و تحائف تقسیم ۔ تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت رمضان المبارک میں غریب خاندانوں میںآٹا، چاول،گھی،دالیں اور دیگر اشیائے پر مشتمل فوڈ پیکج تقسیم کیے گئے ، مساجد،بس اسٹاپس پر مسافروں اور قیدیوں کے لیے افطار کا اہتمام کیاگیا۔ الخدمت کفالت یتامیٰ پروگرام کے زیر کفالت615بچوں میں عیدی اور عید گفٹ تقسیم کیے گئے ۔فوڈ پیکجز کی تقسیم کے موقع پر الخدمت کے مقامی ذمے دارن کہا کہ رمضان المبارک ہمیں مستحق اور نادار وں کے دکھ درد بانٹنے کا درس دیتا ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے تحت ہرسال رمضان میں افطار،عید گفٹ اور مستحق خاندانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ معاشرے کے اس محروم اور نادار طبقے کو بھی رمضان کی خوشیوں میں شریک کیا جاسکے.الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے صدر ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے اس موقع پر کہا کہ الخدمت اہل خیر حضرات کے تعاون سے معاشرے کے پسماندہ طبقے کو خوشیاں فراہم کرتی ہے۔ الخدمت مستحقین کی امداد اللہ کی رضاکے لیے کررہی ہے مخیرحضرات کے عطیات کوضرورت مندوں تک پہنچایاگیاہے ۔

مزید : ایڈیشن 2 /پشاورصفحہ آخر