ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید 27 قیدی رہا کردیئے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید 27 قیدی رہا کردیئے

پشاور(نیوزرپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج پشاور انورعلی خان نے سینٹرل جیل پشاورسے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث27قیدیوں کورہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں اورعیدالفطرکے موقع پر رہائی ملنے پرقیدیوں نے خوشی کااظہارکرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کے حق میں نعرے لگائے اورانہیں دعائیں دیں ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج پشاورانورعلی خان نے جمعرات کے روز سینٹرل جیل پشاورکادورہ کیااس موقع پرجوڈیشل مجسٹریٹ محمد اصغرخان بھی ان کے ہمراہ تھے فاضل جج صاحبان نے جیل کی مختلف بیرکوں کادورہ کیااورخواتین قیدیوں کوعیدی بھی دی بعض قیدیوں نے اس موقع پرجیل سے متعلق شکایات بھی بیان کیں جو انہوں نے موقع پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں اس موقع پرریکارڈ ملاحظہ کرنے کے بعد فاضل سیشن جج انورعلی خان نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث27قیدیوں کی رہائی کے احکامات بھی جاری کئے ۔

مزید : ایڈیشن 2 /پشاورصفحہ آخر