عید کی خوشیاں مٹھائی کے بغیر ادھوری بیکریوں پر سپیشل کیک تیار ہونے لگے

عید کی خوشیاں مٹھائی کے بغیر ادھوری بیکریوں پر سپیشل کیک تیار ہونے لگے

ملتان (نیوز رپورٹر)عید کی خوشیاں مٹھائی کے بغیر ادھوری سمجھی جاتی ہیں لوگ (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

ایک دوسرے کے گھر میٹھی اشیاء بطور سوغات لے کر جاتے یا بھجواتے ہیں اور اس کیلئے مٹھائی کو ترجیح دیتے ہیں ۔عید الفطر کیلئے مٹھائی کی دکانوں پربڑے پیمانے پر تیاری اور بکنگ گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری تھی‘ دکانداروں نے کہا کہ عید کے پیش نظر مٹھائی کی زیادہ اقسام تیار کی جاتی ہیں‘ رس ملائی‘ چم چم‘ گلاب جامن‘ رس گلے‘ کاجو‘ پستہ‘ اخروٹ اور بادام سے سجی برفی بھی دستیاب ہے اور گھر کے پکوان اپنی جگہ مگر تحفے کیلئے مٹھائیوں کو ہی ترجیح دی جاتی ہے۔ ادھر مٹھائی کے ساتھ کیک کی روایت بھی عید کا حصہ بن گئی‘ شہر بھر کے بیکرز نے رنگا رنگ اور مزیدار کیکس دکانوں میں سجالئے ہیں۔ پائن اپیل‘ فریش کریم‘ بلیک فاریسٹ سمیت درجنوں ذائقوں کے کیک عید کی مناسبت سے خاص تیار کئے گئے ہیں۔

مٹھائی

مزید : ملتان صفحہ آخر