اثاثے چھپانے پر عاصم کالرو نااہل قرار‘ یو سی 3میں دوبارہ انتخابات کا حکم

اثاثے چھپانے پر عاصم کالرو نااہل قرار‘ یو سی 3میں دوبارہ انتخابات کا حکم

ملتان (خبر نگار خصوصی) الیکشن ٹربیونل ملتان نے اثاثے چھپانے پر تحریک انصاف کے یوسی چیئرمین کونااہل قراردیتے ہوئے (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

حلقہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں مسلم لیگ(ن)کے امیدوارفیاض خان نے درخواست دائرکی تھی کہ انتخابات میں یونین کونسل نمبر3 سے محمدعاصم کالروکوچیئرمین کے عہدے پرمنتخب قراردیاگیاتھاجبکہ اس نے اپنے اثاثے درست طورپر ظاہرنہیں کئے ہیں اورکاغذات نامزدگی میں غلط بیانی سے کام لیاہے اس لئے مذکورہ چیئرمین کواس عہدے پرنااہل قراردیاجائے۔مذکورہ عذرداری پراڑھائی سال سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیاگیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر