پاکستان شفاف انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے ،خالد مقبول
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان رابط کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج پاکستان منصفانہ اور شفاف انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے ۔امید ہے ملک میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہوں گی۔بدھ کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کوئی بھی جمہوریت پر شب خون نہیں مار سکا ۔ہم.نے انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے ۔انتخابات وقت پر اور شفاف ہونے چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ پری پول رگنگ کا آغاز ہوچکا ہے ۔عدالتوں کی ذمہ داری ہے کہ انتخابات شفاف اور وقت پر کروائیں ۔ہم نے فاروق ستار کو دعوت دے دی ہے امید ہے وہ آئیں گے اور مضبوط امیدوار ہونگے ۔