ضلع ناظم کی پولیس کو کھلونا نما بندوق اور پسٹل کے فروخت پر پابندی کیلئے احکامات کی ہدایت

ضلع ناظم کی پولیس کو کھلونا نما بندوق اور پسٹل کے فروخت پر پابندی کیلئے ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ڈپٹی کمشنر پشاور اور ایس ایس پی آپریشنز پشاور کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ضلع میں کھلونابندوق ‘پسٹل وغیر کی خرید و فروخت پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے فوری طورپر کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کیں ‘ ضلع ناظم کا کہناتھاکہ کھلونا بندوق اور پسٹل نہ صرف بچوں میں انتہا پسندی کی جانب رجحان پیداکرتے ہیں بلکہ اس سے بچے ایک دوسرے کو نشانہ بناکر عمر بھر کیلئے آنکھوں سے معذورکررہے ہیں ماضی میں بھی اس قسم کے واقعات کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا جاچکا ہے ۔

مزید : ایڈیشن 2 /پشاورصفحہ آخر