رجسٹریشن کی تجدید نہ کرانیوالے ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
ملتان (وقائع نگار ) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ملک بھر میں رجسٹریشن کی تجدید نہ کرانیوالے ڈاکٹروں کیخلاف (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ 2لاکھ 32ہزار ڈاکٹروں میں سے مجموعی طورپر 30ہزار سے زائد ڈاکٹروں کے لائسنس زائد المیعادہوچکے ہیں ، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی ) نے ملک میں ایسے ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کا حتمی فیصلہ کیا ہے جنہوں نے پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن تو کروائی ہے مگر پانچ سالوں بعد لائسنس کی تجدید نہیں کروائی ہے ،ملک میں ایم بی بی ایس ، پوسٹ گریجویٹ اور بی ڈی ایس سمیت ، پوسٹ گرایجویٹ اور بی ڈی ایس سمیت ڈاکٹروں کی مجموعی تعداد2لاکھ 32ہزار سے زائدہے اور 30ہزار سے زائد ڈاکٹرزلائسنس تجدید کرائے بغیر پریکٹس کررہے ہیں۔