کراچی،نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع پولو گراؤنڈ میں ہوگا

کراچی،نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع پولو گراؤنڈ میں ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمی کراچی کے زیر انتظام شہر میں نماز عیدالفطر کا سب سے بڑا اجتماع گلشن جناح (پولو گراؤنڈ) میں منعقد ہوگا توقع ہے کہ گورنر سندھ محمد زبیر ، میئر کراچی وسیم اختر، میونسپل کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن ، مختلف اسلامی ملکوں کے سفارتکار، وفاقی و صوبائی وزراء، سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کمیٹیوں کے چیئرمین‘منتخب بلدیاتی نمائندے اور معززین شہر کی ایک بڑی تعداد نماز عید ادا کرے گی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان علی حسن ساجد کے مطابق نماز عید کے اجتماع کی تیاری حتمی مراحل میں ہے، اسلامی ملکوں کے پرچم لگا نے کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامات بھی مکمل کئے جارہے ہیں پولو گراؤنڈ میں نماز عید صبح آٹھ بجے ادا کی جائے گی امامت کے فرائض مولانا محمد احمد سلیمی انجام دیں گے۔

مزید : ایڈیشن 2 /پشاورصفحہ آخر