کراچی ،رینجرز کی کارروائیاں 7ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی ،رینجرز کی کارروائیاں 7ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق ایف بی ایریا اور بلال کالونی کے علاقوں میں رینجرزاور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان علم خان عرف حیات ڈسکو ،عبدالسلام عرف سلام اور راجا جمالی عرف راجا کو گرفتار کیا جو اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں ۔ڈیفنس ،کلفٹن اور زمان ٹاؤن کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ،ایمونیشن ،مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی ۔تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔