گورنرسندھ عید کی نماز باغ جناح میں ادا کریں گے

گورنرسندھ عید کی نماز باغ جناح میں ادا کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ محمد زبیر صبح آٹھ بجے باغ جناح، سابقہ پولو گراؤنڈ میں نماز عید الفطر ا دا کریں گے۔ بعد ازاں گورنر سندھ صبح ساڑھے نو بجے سے گیارہ بجے تک مسلح افواج کے سینئر افسران ، مسلم ممالک کے سفارتکاروں، علماء، سول و ملٹری افسران اور عمائدین شہر سے گورنر ہاؤس میں عید ملیں گے۔