گورنر رجوانہ سے ملتان کے (ن) لیگی وفد کی ملاقات‘ انتخابی امور پر تبادلہ خیال

گورنر رجوانہ سے ملتان کے (ن) لیگی وفد کی ملاقات‘ انتخابی امور پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ملتان کے رہنماؤں کے ایک وفد نے (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
ملاقات کی ۔ملاقات میں جاوید علی شاہ سابق وفاقی وزیر، ملک محمد غفار ڈوگر سابق ایم این اے، رانا محمودالحسن سینیٹر ،چوہدری عبدالوحید آرائیں سابق صوبائی وزیر ،ملک محمد آصف رجوانہ امیدوار پی پی 214شامل تھے۔اس موقع پر بیرسٹر کاشف رجوانہ بھی موجود تھے۔اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید علی شاہ نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ملتان کے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے اور ملک محمد آصف رجوانہ پی پی 214سے نون لیگ کے امیدوار ہوں گے جبکہ این اے 155سے کورننگ امیدوار ہونگے۔ وفدنے کہا کہ انہیں پارٹی کی قیادت کا ہر فیصلہ قبول ہے اور پارٹی کی قیادت نے ملک محمد آصف رجوانہ کو پی پی 214 کا ٹکٹ دے کر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اتریں گے ۔